صوبائی وزیر تنویر اسلم سیتھی نے چوآسیدن شاہ کا دورہ کیا حاجی ملک محمد یونس صاحب کے گھرپر شہر کے معززین اور سیاسی عمائدین نے ملاقات کی ۔ لیکن ہماری معلومات کے مطابق ملاقات کے دوران کسی سیاسی شخصیت نے شہر کے بینادی مسائل کے پر آواز اٹھانے کی ہمت نہیں کی ۔ ہسپتال ، سڑکیں ، زیر تعمیر پروجیکٹس پر کوئی بات نہیں کی گئی۔ شہرکے امن وامان کی صورت حال اور چوری۔ڈکیتی وغیرہ کے بارے میں کسی نے لب کشائی کی ہمت نہیں کی ۔ نظریں جھکائے اورخوشامدیں کرتے وقت اچھا گزارہ گیا۔ اگرہماری معلومات ناقص یاغلط ہیں تو جس کسی نے کوئی مسئلہ اٹھایا ھے۔ وہ تمام تر تفصیلات کے ساتھ اہلیان چوآسیدن شاہ کو ھمارے شوشل میڈیا گروپ میں آگاہ کر دیں۔