چوآسیدن شاہ (ملک ایاز اسلم)صوبائی وزیر ہاﺅسنگ و تعمیرات پپلک ہیلتھ وانجینئرنگ ملک تنویر اسلم سیتھی نے کہا ہے کہ میاں برادرن وطن عزیز کو درپیش چیلنجز سے نکالنے کے لئے تمام وسائل برﺅئے کار لا رہے ہیں دیہی علاقوں میں بنیادی ضرورتوں کی فراہمی وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی اولین ترجیہی ہے چوآسیدن شاہ نالہ کے دونوں اطراف شہر کی خوبصورتی کے لئے جرسی بیرئرلگا کرکارپٹ روڈ بچھایا جائے گا جس کے لئے نالہ کی تعمیر کی رقم بڑھا 24کروڑ روپے کر دی گئی ہے انھوں نے یہ بات علاقہ ونہار کی معروف سماجی شخصیت حاجی ملک وزیر کے بیٹے اورپاکستان مسلم لیگ(ن) تحصیل کلر کہار کے صدر حاجی ملک اشتیاق کے چھوٹے بھائی ملک فہیم وزیر کے شادی دعوت ولیمہ کے موقعہ پرمعروف صحافی اور چوآسیدن شاہ پریس کلب کے چیئرمین سید طلحہ فاروق،پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ ضلع چکوال کے نائب صدر ملک ایاز اسلم سے خصوصی گفتگو میں کہی اس موقعہ پر ملک ایاز اسلم نے چوآسیدن شاہ شہر کے مسائل کے بارے میںخصوصاً واٹر سپلائی کے متعلق بتایا کہ شہر میں پانی کا بڑا مسئلہ ہے خاص کر محلہ چھپر اورمحلہ شیرازی کی آبادی مضر صحت پانی پینے پر مجبور ہیں جس پر صوبائی وزیر نے کہا کہ بہت جلد عوام کے اس اہم اور سنگین مسئلہ کو بھی حل کیا جائے گا انھوں نے بتایا کہ میرے حلقے میں اب تک اربوں روپے کے ترقیاتی کام میگا پروجیکٹ پر جاری ہیں #۔